Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldوزیرداخلہ محسن نقوی کی   لندن کے مئیر صادق خان  سے  ملاقاتدورہ...

وزیرداخلہ محسن نقوی کی   لندن کے مئیر صادق خان  سے  ملاقاتدورہ پاکستان کی دعوت دی



 لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  لندن کے مئیر صادق خان  سے  ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور  اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں کرکٹ کے حوالے سے خاص طور  پر گفتگو ہوئی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مئیر لندن صادق خان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ قوم سے درخواست ہے ٹیم کو ایک مہینہ دیں، ٹیم جیت کر آئے گی، ٹیم ایک میچ ہار جائے تو پوسٹ مارٹم ہوتا ہے۔ 

انہوں نے ورلڈکپ تک ٹیم پر تنقید نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ 4 ہفتے بعد ٹیم فائنل میں ہوگی، اس وقت تک ٹیم کا ساتھ دیں۔قومی ٹیم کے دماغ میں ایک بات ہو کہ قوم ہمارے ساتھ ہے تو وہ جیت جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں