Tuesday, December 31, 2024
ہومWorldووٹنگ کا پہلا مرحلہ مکملصدر میکرون کی جماعت کو شکست نیشنل ریلی...

ووٹنگ کا پہلا مرحلہ مکملصدر میکرون کی جماعت کو شکست نیشنل ریلی پارٹی بازی لے گئی



(24 نیوز)فرانس میں نیشنل اسمبلی کی 577 نشستوں کیلئے ووٹنگ کا پہلا مرحلہ مکمل،صدر میکرون کی جماعت کو شکست ،20فیصد ووٹوں کے ساتھ پیچھے،نیشنل ریلی پارٹی بازی لے گئی ۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پارٹی 20 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے پیچھے ہے جبکہ دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی 34 فیصد ووٹ لے کر سب سے آگے ہے۔

ایگزٹ پولز کے مطابق بائیں بازو کا حمایت یافتہ نیو پاپولر فرنٹ 28 فیصد ووٹوں کے دوسرے نمبر پر ہے، ایمانوئل میکرون نے شکست سے بچنے کیلئے دائیں بازو کی پارٹی نیشنل ریلی کیخلاف بڑا جمہوری اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ضرورپڑھیں:بھارت میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی، درجنوں مویشی بہہ گئے

پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 69 فیصد سے زیادہ رہا، دوسرے راؤنڈ کا 7 جولائی کو آغاز ہو گا، یاد رہے یورپی یونین کے انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کو فتح ملی تھی جس کے بعد صدر میکرون نے فرانس میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں