Saturday, January 4, 2025
ہومWorldووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے بھارتی سپریم کورٹ کا حکم

ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے بھارتی سپریم کورٹ کا حکم



ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے، بھارتی سپریم کورٹ کا حکم

 نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی سپریم کورٹ نے میئر الیکشن میں ووٹوں کی  دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے چندی گڑھ کے میئر کا الیکشن کالعدم قرار دے دیا اور متعلقہ ادارے کو ووٹ دوبارہ گننے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ریٹرننگ افسر سے سوال کیا گیا کہ بیلٹ پیپر کہاں ہیں۔ عدالت نے ریٹرننگ افسر کی جانب سے پہلے کالعدم قرار دیئے گئے 8 ووٹوں کو درست قرار دیا۔ 

بھارتی رہنما اروند کیجریوال نے اسے جمہوریت بچانے کا اقدام قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ میئر الیکشن میں اے اے پی کے کونسلر کلدیپ کمار کو یونین ٹیریٹری کا فاتح اور میئر قرار دیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں