Monday, January 6, 2025
ہومWorldوہ بھارتی خاتون جس کی معلومات دینے پر امریکہ نے 25 ہزار...

وہ بھارتی خاتون جس کی معلومات دینے پر امریکہ نے 25 ہزار ڈالر کے انعام کا اعلان کر دیا



نیویارک(ویب ڈیسک) امریکا اور برطانیہ میں 2 بھارتی نژاد خواتین پر اپنی اولاد کے قتل اور سنگاپور میں ایک بھارتی یوگا گرو پر مراقبے کے لیے آنے والی خاتون سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے مرکزی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے بھارتی نژاد 39 سالہ سِنڈی راڈرگز سنگھ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کے لیے 25 ہزار ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

امریکی حکام کا خیال ہے کہ 6 ماہ کے بیٹے کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام کا دامنا کرنے والی سِنڈی راڈرگز سنگھ بھارت پہنچ چکی ہے ہے اور اپنے خاوند ارش دیپ سنگھ اور 6 بچوں کے ساتھ ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سِنڈی راڈرگز سنگھ کی گرفتاری بہت ضروری ہے تاکہ اُس کے دوسرے بچے محفوظ رہ سکیں۔ ڈیلاس میں پیدا ہونے والی سِنڈی نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو اپنے 6 ماہ کے بیٹے نوئل کے بارے میں جھوٹ بول کر گمراہ کیا تھا۔

انگلینڈ میں ایک عدالت نے 33 سالہ جسکیرات کور کو اپنی 10 سالہ بیٹی شے کینگ کے قتل کا مجرم قرار دے دیا ہے۔ اُسے 25 اکتوبر کو سزا سنائی جائے گی۔

ویسٹ مِڈلینڈز کے علاقے رولے ریجِس میں 10 سالہ شے کینگ کی لاش ملی تھی۔ اُس کے سینے پر خنجر کا زخم تھا۔ جسکیرات کور نے، جسے جیزمِن کینگ بھی کہا جاتا ہے، وولور ہیمپٹن کراؤن کورٹ میں سماعت کے دوران جیزمِن کینگ نے اقبالِ جرم کرلیا تھا۔

سنگاپور میں ایک بھارتی یوگا گرو پر یوگا کلاسز کے دوران تین خواتین سے زیادتی کے جرم میں 23 ماہ کی قید اور 4 کوڑوں کی سزا سنائی گئی ہے۔ 35 سالہ راج پال سنگھ نے کہا ہے کہ وہ بے قصور ہے اور اس سزا کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کرے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں