آکلینڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے نیوزی لینڈ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، رویت ہلال کمیٹی کو کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ،نیوزی لینڈ میں یکم رمضان المبارک 13 مارچ بروز بدھ کو ہوگا ۔