Monday, December 23, 2024
ہومWorldوہ ملک جہاں شادی سے قبل دلہا دلہن کی جاسوسی کا کاروبار...

وہ ملک جہاں شادی سے قبل دلہا دلہن کی جاسوسی کا کاروبار پروان چڑھنے لگا



(ویب ڈیسک)بھارت میں شادی سے قبل دلہن اور دولہا کی جاسوسی کے کاروبار میں تیزی آ رہی ہے، جہاں نجی ادارے تفتیش کرکے معلومات فراہم کرتے ہیں, لوگ اپنے رشتہ داروں کی چھپی معلومات جاننے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ تحقیقات کا سہارا لے رہے ہیں۔

ہندوستان میں شادیوں سے قبل دلہا دلہن کی مکمل تفتیش کے لیے وہاں نجی جاسوس اداروں کے کاروبار میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہےلوگ شادی سے قبل تفتیش کو ترجیح دینے لگے ہیں جبکہ  نئی دہلی میں ایسے ادارے کام کررہے ہیں جو مخصوص رقم کے عوض دلہا دلہن اور ان کے والدین سے متعلق تفتیش کرکے معلومات فراہم کرتے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق ہندوستان کے بڑے شہروں میں شادی سے قبل دلہا اور دلہن کی جاسوسی یا تفتیش کے لیے متعدد ادارے سامنے آ رہے ہیں جو شادی سے قبل ہونے والے داماد کی تفتیش کروانے  کیلئے آنے والی خاتون نے بتایا کہ جب میری بیٹی نے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کا کہا تو میں نے جاسوس ادارے سے اس کی مکمل تفتیش کرائی۔

خاتون نے بتایا کہ میری اپنی شادی ناکام ہوئی تھی میں چاہتی تھی کہ میری بیٹی کے ساتھ ایسا نہ ہو اس لئے میں نے اپنی تسلی کے لئے بیٹی سے معاملہ چھپا کرممکنہ داماد کی تحقیقات کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ میں بیٹھ کر سُوٹے لگانے والی خاتون مشکل میں پڑ گئیں  

دلہا دلہن کی جاسوسی کرنے والا ادارہ چلانے والی ادھیڑ عمر خاتون بھوانا پالیوال نے بتایا کہ ماضی کے مقابلے اب ان کا کام بہتر چل رہا ہے، ہم ماہانہ 8 کیسوں کی تفتیش کر رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ میں دو دہائی قبل یہ کام شروع کیا تھا، انہوں نے کہا کہ مجھے ایک لڑکی نے انہیں شادی سے قبل ہونے والے شوہر کی تنخواہ سے متعلق تفتیش کرنے کا کہا تھا تحقیقات سے معلوم ہوا کہ لڑکے نے اس سے غلط بیانی کی تھی۔

اسی شعبے سے وابستہ اکرتی کھتری بھی نئی دہلی میں شادی سے قبل جاسوسی کا دفتر چلاتی ہیں۔ ان کے پاس آنے والے چوتھائی کیسز کا تعلق شادی سے قبل جاسوسی سے ہوتا ہے، نہ صرف لڑکیاں بلکہ لڑکے بھی شادی سے قبل ہونے والی بیوی کی تفتیش کراتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بعض اوقات لڑکیاں اور ان کے گھر والے یہ بھی جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ لڑکا کس طرح کے جنسی رجحانات رکھتا ہے، کہیں وہ ہم جنس پرستی کی طرف مائل تو نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا شادی سے قبل جاسوسی کے لیے مختلف ٹیکنالوجی آلات کا استعمال کرتے ہیں، جن میں خفیہ چھوٹے کیمرے، آڈیو ریکارڈنگ سمیت سوشل میڈیا پر جاسوسی شامل ہے۔

اس کے علاوہ دہلی میں جاسوسی کا دفتر چلانے والے سنجے سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت میں سوشل ویب سائٹس پر بھی رشتے آتے اور وہیں طے ہونے لگے ہیں، لوگوں کو رشتہ طے کرنے سے قبل تفتیش کی ضرورت پڑتی ہے۔

شادی سے قبل جاسوسی کرنے والے ادارے چلانے والوں کا کہنا تھا کہ بھارت میں معاشرہ تیزی سے تبدیل ہورہا ہے، لوگوں کے پاس معلومات نہیں ہوتیں، اس لیے وہ ہماری خدمات حاصل کرتے ہیں۔
مزید  پڑھیں:ٹک ٹاک سے کیسے آپ اپنی کریٹیویٹی کو کمائی میں بدل سکتے ہیں؟





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں