واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے وینزویلا کے صدر کا ہوائی جہاز ضبط کرلیا۔ واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی پر جہاز قبضے میں لیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ اور براعظم جنوبی امریکہ میں واقع ملک وینزویلا کے تعلقات طویل عرصے سے سرد مہری کا شکار ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے طیارے کو ڈومینکن ری پبلک سے ضبط کر کے امریکی ریاست فلوریڈا پہنچایا۔
وینیزویلا کے صدر کا 13 لاکھ ڈالر مالیت کا جہاز کئی ماہ سے ڈومینیکن ری پبلک میں موجود تھا، امریکی حکام نے جہاز کی ڈومینیکن ری پبلک میں موجودگی کی وجہ نہیں بتائی۔