Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldویڈیو بناتے ہوئے نوجوان لڑکی چھٹی منزل سے گر گئی

ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان لڑکی چھٹی منزل سے گر گئی



(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ریلز بنانے کئی لوگوں کی زندگی کے چراغ گل کرچکا ہے لیکن پھر بھی یہ سلسلہ کم ہونے کے بجائے بڑھتا ہی چلا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق غازی آباد کے اندرا پورم علاقے میں 16 سالہ لڑکی ریل بناتے ہوئے بلند و بالا اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل کی بالکونی سے نیچے آگری۔

متاثرہ مونیشا 11ویں جماعت کی طالبہ ہے، رشبھ کلاؤڈ 9 سوسائٹی میں چھٹی منزل پر واقعہ اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے اس وقت گری جب وہ سوشل میڈیا کے لیے سیلفیز اور ریلز بنارہی تھی۔

مونیشا والدہ کا فون لے کر اس وقت ریل بنانے کے لیے بالکونی میں گئی جب وہ کچن میں کھانا بنا رہی تھی۔ 

سوشل میڈیا ریل بنانے کے دوران مونیشا کے ہاتھ سے فون پھسل گیا اور اسے پکڑنے کی کوشش میں بالکونی سے نیچے جاگری۔

لڑکی کے گرنے کے بعد کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس کے منہ سے خون بہتے دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عمارت سے گرنے کے بعد اسے شدید چوٹیں آئی ہیں لیکن بروقت طبی امداد کے باعث اس کی حالت اب مستحکم ہوگئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں