Sunday, December 29, 2024
ہومWorldٹرمپ پر حملہ روکنے میں ناکامی:امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل...

ٹرمپ پر حملہ روکنے میں ناکامی:امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل مستعفی



واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل مستعفی ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کمبرلی چیٹل گزشتہ روز کانگریس کمیٹی میں پیش ہوئی تھیں۔

گزشتہ روز  کمبرلی چیٹل نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے حملے میں سیکیورٹی ناکامی  کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔امریکی سیکریٹ سروس امریکی صدر اور سابق صدور  کی حفاظت کی ذمہ دار ہوتی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد سے سیکریٹ سروس پر سخت تنقید کی جارہی تھی۔

گزشتہ روز کانگریس کمیٹی کے اجلاس میں بھی دونوں جماعتوں کے اراکین نے کمبرلی چیٹل سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ  13 جولائی کو پنسلوانیا میں ریلی کے دوران حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہوگئے تھے جبکہ ریلی میں موجود ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا،  بعدازاں حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں