Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldٹوکیو سمیت جاپان کے ریجن کانتو میں سمندری طوفان سینکڑوں پروازیں منسوخ

ٹوکیو سمیت جاپان کے ریجن کانتو میں سمندری طوفان سینکڑوں پروازیں منسوخ



(24نیوز) جاپان کے ریجن کانتو کو سمندری طوفان ایمپل کا سامنا ہے، ٹوکیو میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش اور طوفانی موسم کے باعث پروازوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی اور سینکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

سمندری طوفان اور موسم کی خرابی کے باعث پروازیں منسوخ ہونے کے بعد 1 لاکھ سے زائد مسافر متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔سمندری طوفان کے پیش نظر ٹوکیو اور ناگویا کے درمیان چلنے والی تمام بلٹ ٹرینیں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں۔

جاپانی حکومت نے متاثرہ علاقوں سے تقریباً 19 ہزار رہائشیوں کے انخلا کے احکامات جاری کردیے ہیں۔جاپان میں سمندری طوفان کے باعث 2 ہزار گھروں کو بجلی کی بندش کا بھی سامنا ہے۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے طوفان ایمپل کو زیادہ طاقتور طوفان کا درجہ دیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں