ویانا (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی مبینہ سازش کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔
آسٹریا کی وزارتِ داخلہ کے مطابق مبینہ سازش کی تحقیقات کے سلسلے میں 18 سال کے عراقی نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
آسٹریا کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست نوجوان کا تعلق سازش کے مرکزی ملزم کے گروہ سے ہے۔
وزارتِ داخلہ آسٹریا کے مطابق مذکور سازش کا مرکزی ملزم 19 سال کا آسٹریائی شہری ہے جس کا آبائی تعلق مقدونیہ سے ہے۔
دوسری جانب ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی مبینہ سازش پر اقوامِ متحدہ کے ترجمان نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔