نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20ورلڈ کپ 2024ء میں بھارت کے ہاتھوں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر نئی دہلی پولیس کی طرف سے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی ایک طنزیہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ انڈیا ٹائمز نئی دہلی پولیس کی طرف سے اس پوسٹ میں نیویارک پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی شکست پر دل گرفتہ پاکستانی مداحوں پر پھبتی کسی گئی ہے۔
پوسٹ میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے دہلی پولیس کی طرف سے لکھا گیا ہے کہ ’’ہم نے دو زوردار آوازیں سنی ہیں۔ ایک ہے ’’انڈیااااا۔۔انڈیا‘‘ اور دوسری شاید ٹیلی ویژنز ٹوٹنے کی ہے۔ کیا آپ تصدیق کر سکتے ہیں؟‘‘ دہلی پولیس کی اس پوسٹ کو اب تک 50ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔
Hey, @NYPDnews
We heard two loud noises. One is “Indiaaa..India!”, and another is probably of broken televisions. Can you please confirm?#INDvsPAK#INDvPAK#T20WorldCup
— Delhi Police (@DelhiPolice) June 9, 2024
رپورٹ کے مطابق یہ صرف دہلی پولیس ہی نہیں جو پاکستان کے میچ ہارنے پر پاکستانیوں پر فقرے چست کر رہی ہے، کئی دیگر بھارتی کمپنیاں اور ادارے بھی اس میں پیچھے نہیں ہیں۔ بھارت کی فوڈ ڈلیوری سروس ’زوماٹو‘ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ڈیئر پاکستان!ہم اپنے برے دنوں میں بھی تم سے بہتر تھے، بہتر ہیں اور بہتر رہیں گے۔‘‘