Sunday, December 29, 2024
ہومWorldپاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نے بڑا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نے بڑا ایوارڈ اپنے نام کر لیا



(ویب ڈیسک)امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر آصف محمود کو سدرن کیلیفورنیا کے ہسپیتال ایسوسی ایشن کی جانب سے رواں برس کے ہیومنیٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کی ہسپیتال ایسوسی ایشن ریاست کے 500 سے زائد ہسپتالوں کی نمائندہ تنظیم ہے، مذکورہ اسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر آصف محمود کو اس سال کے ہیومنیٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ڈاکٹر آصف محمود کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے اور انسانی حقوق ایکٹیوسٹ ان کے لیے انتہائی بڑا اعزاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ویوین رچرڈز نانا بن گئے، مسابا گپتا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ڈاکٹر آصف نے مزید کہا کہ وہ یہ ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ وہ ناصرف امریکا بلکہ دنیا بھر میں سماجی انصاف کے لیے آواز اٹھاتے رہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں