Friday, December 27, 2024
ہومWorldپاکستان اور امریکا کے درمیان دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور امریکا کے درمیان دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق



(24 نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ڈائیلاگ میں پاکستان اور امریکا نے دہشتگردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

 ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اورامریکی حکام کے درمیان بات چیت میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے کمیونیکشن کو مزید بڑھانے پربات ہوئی۔ دونوں ممالک نے اس سلسلے میں باہمی رابطوں میں مزید تیزی لانے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکا دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی متفق ہیں۔ اس بارے میں پاکستان کو مغربی سرحد پر تعاون کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات پر غور کیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ایران کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کرتے ہیں، تہران پر پابندیاں اب بھی موجود ہیں اور واشنگٹن اُن پر مسلسل عملدرآمد کرواتا رہے گا۔ ویدانت پٹیل نے مزید کہا کوئی بھی ادارہ یا کمپنی جو ایران کے ساتھ کاروباری معاہدے کرنا چاہتی ہے ۔ اُںہیں اس کے ممکنہ خطرات اور ممکنہ تجارتی پابندیوں کے حوالے سے آگاہ رہنا چاہیے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں