Sunday, December 29, 2024
ہومWorldپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مارخور کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مارخور کا عالمی دن



(24نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مارخور کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مارخور کا عالمی دن منانے کا فیصلہ رواں ماہ کے آغاز میں کیا تھا۔

مارخور پاکستان کا قومی جانور بھی ہے۔ جو زیادہ تر گلگت بلتستان، چترال، وادی کیلاش، ہنزہ اور بلوچستان میں پایا جاتا ہے, پاکستان کے علاوہ مارخور بھارت، افغانستان، ازبکستان، تاجکستان اور چند دیگر علاقوں میں بھی پایا جاتا ہے،قدرتی وسائل کے تحفظ کے بین الاقوامی ادارے (آئی یو سی این) کے مطابق مارخور کا شمار بھی ایسے جانوروں میں ہوتا ہے۔ جن کی نسل کو معدومیت کے خطرات لاحق ہیں۔

اقوام متحدہ نے پاکستان سمیت 8 ممالک کی پیش کردہ قرارداد منظور کرتے ہوئے ہر سال مئی کی 24 تاریخ کو یہ دن منانے کا اعلان کیا تھا،قرارداد کے مطابق یہ دن منانے کا مقصد مارخور کو تحفظ دینے کیلئے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر تعاون کو بڑھانے کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ مارخور وسطی و جنوبی ایشیا میں پایا جانے والا ایک اہم جانور ہے جس کے مساکن کی حفاظت ماحولیاتی حوالے سے لازمی اہمیت رکھتی ہے، اس سے علاقائی معیشت کی ترقی، دیگر جانوروں کے تحفظ کی کوششوں کو بہتر بنانے اور پائیدار سیاحت میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

اس قرارداد میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) سے ہر سال مارخور کا عالمی دن منانے کا اہتمام کرنے کا کہا گیا۔

یاد رہے کہ 2014 کے بعد پاکستان میں مارخور کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا جو ایک دہائی کے عرصہ میں 2 گنا بڑھ چکی ہے، اس دوران کسی برس مارخور کی تعداد میں اس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی نہیں ہوئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں