Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldپاکستان میں اسموگ کا سبب بھارتی کول پلانٹ سے آنیوالی آلودہ ہوائیں...

پاکستان میں اسموگ کا سبب بھارتی کول پلانٹ سے آنیوالی آلودہ ہوائیں ہیں، چینی ماہرین



کراچی (نیوز ڈیسک) چینی ماہرین کی ابتدائی رپورٹ میں غیرنامیاتی ایندھن اور فضا میں زیادہ نمی کو اسموگ کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسموگ کا سبب بھارتی کول پلانٹ سے آنیوالی آلودہ ہوائیں بھی ہیں۔ لاہور میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین اور چینی ماہرین ماحولیات کی ملاقات ہوئی، محسن نقوی نے چینی ماہرین سے ماحول میں اسموگ کے خاتمے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔اس اجلاس میں چینی ماہرین کے وفد نے لاہور میں اسموگ کے اسباب کے بارے میں ابتدائی رپورٹ بھی پیش کی، اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیرنامیاتی ایندھن کااستعمال اور فضا میں زیادہ نمی اسموگ کی وجہ ہے، گردو غبار اور گھروں میں جلائی جانے والی گیس بھی اسموگ کے اسباب میں شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بھارت کے کول پلانٹ سے آنے والی مسموم فضا بھی پاکستان میں اسموگ کا باعث بنی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں