Sunday, January 5, 2025
ہومWorld’ پاکستان میں بجلی کی قیمتیں دنیا میں سب سے زیادہ لیکن...

’ پاکستان میں بجلی کی قیمتیں دنیا میں سب سے زیادہ لیکن پھر بھی توانائی سیکٹر خسارے میں جارہا ہے‘ پاکستانی نژاد امریکی ماہر معاشیات نے سارا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی نژاد امریکی ماہر معاشیات عاطف میاں نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی کی قیمتیں دنیا میں سب سے زیادہ ہیں لیکن پھر بھی یہ پاکستان کا توانائی سیکٹر خسارے میں جا رہا ہے۔

 نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اپنے ایکس اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں عاطف میاں کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان میں بجلی کی اصل قیمت 8سے 9سینٹ فی کلوواٹ آور(22سے 25روپے فی یونٹ) زیادہ نہیں ہونی چاہیے لیکن یہ 21سینٹ فی کلوواٹ آور (60روپے فی یونٹ) سے زائد ہے۔‘‘
عاطف میاں اپنی پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ پاکستان کا شمار اپنے عوام کو مہنگی ترین بجلی فروخت کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے اس کے باوجود پاکستان کا یہ سیکٹر خسارے میں جا رہا ہے۔ پاکستانی حکومت یہ ادراک کرنے سے انکاری ہے کہ اس کا پاور سیکٹر 3دہائیاں پرانے نظام کی وجہ سے دیوالیہ ہو چکا ہے۔ حکومت اس دیوالیہ زومبی سیکٹر کو زندہ رکھنے کے لیے اس کا تمام بوجھ عوام کی گردنوں پر لاد رہی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ’’توانائی ہر دوسرے شعبے کے لیے ایک بنیادی ضرورت ہے، چنانچہ اس کی قیمت میں کمی و بیشی کا ہر شعبہ ہائے زندگی پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔ بجلی مہنگی ہونے سے لامحالہ معیشت پر منفی اثرات پڑتے ہیں اور شہریوں کا معیار زندگی تباہ ہوتا ہے۔ باقی دنیا میں زومبی پاور کمپنیوں کو اب تک دیوالیہ قرار دے کر ان سے جان چھڑوا لی جاتی لیکن پاکستان میں اس کے برعکس ہو رہا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں