Saturday, December 28, 2024
ہومWorldپاکستان میں درجہ حرارت 52 ڈگری سلسیس کے پار، گرمی سے لوگوں...

پاکستان میں درجہ حرارت 52 ڈگری سلسیس کے پار، گرمی سے لوگوں کا برا حال، کئی مقامات پر بجلی کا بھی بحران


پاکستان کے محکمہ موسمیات کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ سندھ کا ایک شہر موہنجو دارو (جو 2500 قبل مسیح میں منظر عام پر آنے والی وادیٔ سندھ کی تہذیب کے قدیم مقامات کے لیے مشہور ہے) میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت 52.2 ڈگری سلسیس (126 فارنہائٹ) تک بڑھ گیا ہے۔ وہاں کے ایک شہری شاہد عباس نے خبر رساں ایجنسی ’رائٹرس‘ کو یہ جانکاری دی۔ قابل ذکر ہے کہ موہنجو دارو ایک چھوٹا سا شہر ہے جہاں گرمی بہت زیادہ پڑتی ہے اور سردی میں شدت نہیں ہوتی۔ یہاں بارش بھی کم ہوتی ہے۔ شہر کے محدود بازار میں بیکری، چائے کی دکانیں، میکینک، الیکٹرانک مرمت کی دکانیں اور پھل و سبزی فروش شامل ہیں۔ عام طور پر گاہکوں سے یہ شہر گلزار رہتا ہے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں