پاکستان میں ہفتہ کو سات دن گزر جانے کے باوجود سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی خدمات ملک بھر میں معطل رہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے
اسلام آباد: پاکستان میں ہفتہ کو سات دن گزر جانے کے باوجود سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی خدمات ملک بھر میں معطل رہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں پاکستانی معلومات کی فوری ترسیل کے لیے ایلون مسک کی ملکیت والے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہیں لیکن 17 فروری سے وہ اس سے محروم ہیں۔
رپورٹ میں عالمی انٹرنیٹ مانیٹر نیٹ بلاکس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں وی پی این سروسز کو بھی محدود کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔ ویب سائٹ ٹریکر ڈاؤن ڈٹیکٹر ڈاٹ کام نے کہا، ’’صارف کی رپورٹیں ایکس پر ممکنہ مسائل کی نشاندہی کرتی ہیں۔‘‘
قبل ازیں، 8 فروری کے عام انتخابات سے قبل بھی صارفین متعدد سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر تھے، جسے متعلقہ حکام نے ’تکنیکی خرابی‘ قرار دیا تھا۔ تاہم نگراں حکومت کے مطابق دہشت گردی سے بچنے کے لیے پولنگ کے دن انٹرنیٹ بند کیا گیا تھا۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق متوقع سروے مکمل ہونے کے بعد ایکس تک رسائی میں بار بار رکاوٹیں آ رہی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;