Saturday, December 28, 2024
ہومWorldپاکستان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی نارتھ ساﺅتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ...

پاکستان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی نارتھ ساﺅتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی نارتھ ساﺅتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی۔ دی نیشن کے مطابق صدر ولادی میر پیوٹن نے گزشتہ سال اپنے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں پاکستان کو اس منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔
روس میں تعینات پاکستان کے سفیر خالد جمالی نے روس کے شہر خنٹی مان سیسک میں منعقد ہونے والے ایک بین الاقوامی آئی ٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر پیوٹن کی دعوت قبول کرتے ہوئے پاکستان نے اصولی طور پر اس منصوبے میں شامل ہونے پر رضامند ی ظاہر کی ہے اور اس کے لیے طریقہ کار پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ 
خالی جمالی کا کہنا تھا کہ ”پاکستان اور روس کے مابین مضبوط دو طرفہ تعلقات ہیں، جنہیں پاکستان کی اس منصوبے میں شمولیت سے فروغ ملے گا اور دونوں ملک مزید ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔“انہوں نے بتایا کہ ”ہم نے اپنے روسی دوستوں سے پاکستان کو’برکس‘ (BRICS)میں شامل کرنے میں مدد کی درخواست کی ہaے۔ “





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں