پی سی بی کے موجودہ صدر محسن نقوی نے شہریار خان کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میں سابق پی سی بی صدر شہریار خان کے انتقال پر گہری ہمدردی اور غم ظاہر کرتا ہوں۔ وہ ایک اچھے منتظم تھے اور انھوں نے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ پاکستان کرکٹ کی خدمت کی۔