Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldپاکستان کے انتخابی عمل میں مداخلت کی تحقیقات ہونی چاہئیں امریکی ایوان...

پاکستان کے انتخابی عمل میں مداخلت کی تحقیقات ہونی چاہئیں امریکی ایوان نمائندگان میں سماعت کے دوران ڈونلڈ لو کا بیان



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ایوان نمائندگان  کی ذیلی کمیٹی میں  سماعت کے دوران نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو نے پاکستان کےانتخابات میں  مداخلت کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پاکستانی الیکشن سے متعلق معاملات پر سماعت ہوئی جس کا مقصد پاکستان اور امریکہ کے مستقبل کے تعلقات پر بات کرنا ہے۔ دوران سماعت رکن امریکی نمائندگان کا کہنا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے پاکستان معاشی بحران سے نکلے، پاکستان کو سنجیدہ معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔

اس موقع پر امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، انہوں نے کہا کہ 31 سال پہلے میں پشاور میں بطور جونیئر آفیسر تعینات تھا جس کے دوران پاکستان میں ہونے والے انتخابات کو قریب سے دیکھا۔ پاکستان کے حالیہ انتخابات کے اگلے دن امریکی محکمہ خارجہ نے ایک واضح بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اظہار رائے، انجمن ، پرامن اجتماع کی آزادیوں پر غیر ضروری پابندیوں کو نوٹ کیا گیا۔ بیان میں انتخابی تشدد، انسانی حقوق اور بنیادی آزادی پر پابندیوں کی مذمت کی گئی۔ میڈیا ورکرز پر حملوں ، انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک تک رسائی پر پابندیوں کی مذمت کی گئی۔

ڈونلڈ لو نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات کے دوران انٹرنیٹ کی بندش پر تشویش ہے، الیکشن میں صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔ پاکستان امریکہ کا اہم پارٹنر ملک ہے۔ پاکستان کے انتخابی عمل میں مداخلت کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ الیکشن میں مداخلت اور دھوکہ دہی کے دعوؤں کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔   الیکشن سے پہلے انتخابی بدسلوکی اور تشدد کے واقعات بارے ہم فکر مند تھے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں