(ویب ڈیسک)پاکستان سمیت بھارت اور دنیا بھر میں موسم سرما کی وجہ سے پڑنے والی دھند کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اور مسافروں کو کئی گھنٹے کبھی جہاز میں اور کبھی ایئرپورٹ پر انتظار کرنا پڑتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو انڈیگو کی فلائٹ کی ہے جس نے دہلی سے گوا کے لیے اڑان بھرنی تھی لیکن دھند کے باعث پرواز بروقت ٹیک آف نہ کر سکی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسافر غصے سے پائلٹ کی طرف بھاگا جو تاخیر کا اعلان کر رہا تھا، پائلٹ کو مسافر نے تھپڑ مارا جس سے وہ پیچھے ہٹ گیا۔
تھپڑ کے دوران ایئر ہوسٹس مسافر اور پائلٹ کے درمیان آگئی جس نے مسافر پر غصے کا اظہار کیا،ایئر ہوسٹس نے مسافر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو کیا وہ بہت غلط تھا جناب آپ ایسا نہیں کر سکتے۔ جس ک ی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
Road rage is coming to aircrafts. ????
I am sure, we all understand crew is guided by ATC and doesn’t delay a flight on their own.
This is completely unacceptable!
We must respect and honour who standby and give us services in any hour and weather.— Vijay Shekhar Sharma (@vijayshekhar) January 15, 2024
مسافر کی شناخت ساحل کٹاریہ کے نام سے ہوئی ہے جسے سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کا ڈیٹاآئی کلاؤڈ کے بغیر آئی فون میں کیسے منتقل کریں؟ مشکل کا حل نکل آیا
طیارے کے پائلٹ نے مسافر کے خلاف دہلی پولیس میں شکایت درج کرائی، جس کی بنیاد پر معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے مسافر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سب میں فلائٹ عملے کا کوئی قصور نہیں، وہ انہیں دی گئی ہدایات کے مطابق کام کرتے ہیں۔؎