Sunday, December 29, 2024
ہومWorldپکتیکا پر مبینہ حملہ افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ...

پکتیکا پر مبینہ حملہ افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانے کو پکتیکا میں نشانہ بنائے جانے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے افغان طالبان نے پاکستانی فوج کے ایک وفد کا قندھار کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق افغانستان کی حدود میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ کرنے یا کسی پاکستانی وفد کے اتوار کے روز قندھار جانے کے منسوخ کئے جانے کے حوالے سے پاکستان نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ فوج کے میڈیا ونگ نے بھی ان دونوں معاملات پر کسی پیش رفت پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔طالبان نے بھی اب تک پکتیکا میں مبینہ پاکستانی حملے یا پاکستانی وفد کے دورے پکتیکا کی منسوخی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ درمیانے درجے کے افسروں پر مشتمل ایک وفد نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے معاملہ کو حل کرنے کے حوالے سے اتوار کو قندھار جانا تھا۔ذرائع کے مطابق وفد نے قندھار کے گورنر اور افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے نائب سربراہ ملا شیرین اخوند سے ملاقات کرنا تھی۔ ملا شیرین کو طالبان سپریم لیڈرہیبت اللہ اخوند زادہ کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ وہ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان بات چیت کے لئے مدد کرنے والی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔
قبل ازیں اسی سال انھوں نے اسلام آباد کا دورہ بھی کیا تھا۔ اب پاکستانی وفد کے دورے کو اسی دورے کا فالو اپ سمجھا جا رہا تھا۔ کچھ افغان صحافیوں نے جمعہ کو رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان نے ٹی ٹی پی کے مخصوص دہشتگرد کو مارنے کے لئے پکتیکا میں حملہ کیا تھا۔ پاکستان نے کسی ایسے حملے کی تصدیق نہیں کی تھی۔

اب ایک افغان میڈیا آﺅٹ لیٹ ” دا افغانستان انٹرنیشنل “ نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے پاکستانی فضائی اور میزائل حملے کے جواب میں پاکستانی وفد کا قندھار کا دورہ منسوخ کردیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں