(ویب ڈیسک) آسٹریلین پیرا گلائیڈر کے فضا سے زمین پر اترتے ہی کینگرو نےحملہ کردیا، جس کی حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی سرزمین پر پائے جانے والی جنگلی حیات کی وجہ سے بھی مشہور ہے، ان سب میں معروف کینگروز ہیں جو اس ملک کی خاص نشانی اور یہاں بکثرت پائے جاتے ہیں، اس کے علاوہ یہاں زہریلے سانپ، بڑے مکڑے اور وائٹ شارکس بھی پائی جاتی ہیں، جبکہ کئی بار ہمیں کینگرو کے حملے کی ویڈیو دیکھنے کو ملتی ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ پیراگلائیڈر جوناتھن بشپ کو اس وقت پیش آیا جب نماڈگی نیشنل پارک میں زمین پر لینڈ کرتے ہوئے ان کا سامنا کینگرو جوڑے سے ہوگیا۔
پہلے تو آسٹریلین پیراگلائیڈر کو لگا کہ دونوں کینگرو دوستانہ موڈ میں اس کی طرف آرہے ہیں، مگر جیسے ہی جوناتھن زمین کے قریب آیا تو ایک کینگرو نے دوڑتے ہوئے اس پر حملہ کردیا۔
in Australia, the danger of skydiving begins after landing pic.twitter.com/4afG0ImGZO
— internet hall of fame (@InternetH0F) January 9, 2024
ویڈو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے تو ایسا لگ رہا ہے کہ کینگروز فضا سے زمین پر آنے والے شخص کے استقبال میں کھڑے میں مگر اچانک ان کا موڈ تبدیل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:2024 کیلئےدنیاکے 10 بہترین شہر کونسے ہیں؟
کینگرو نے جوناتھن کو دو مکے رسید کیے اور اس کے بعد وہاں رکا نہیں بلکہ بھاگ نکلا۔ یہ غیرمتوقع واقعہ پیراگلائیڈر کے کیمرے میں قید ہوگیا۔
واضح رہے کہ مذکورہ ویڈیو 2019 کی ہے جسے ایک صارف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا تھا جس کے بعد یہ پھر سے وائرل ہوگئی ۔