طیارہ میں آگ لگنے کی خبر جب اس میں سوار مسافروں کو ملی تو ایک افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ ایئرپورٹ کے افسران نے فوراً ہی ریسکیو ٹیم طیارہ کی طرف بھیجی۔ اس کے بعد طیارہ کے ایمرجنسی دروازے سے مسافروں کو باہر نکالا گیا۔ پیشاور کے باچا خان ہوائی اڈے پر یہ معاملہ پیش آیا، جہاں ذرا سی بھی لاپروائی ہوتی تو مسافروں کی جان بھی جا سکتی تھی۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق طیارہ میں آگ کی خبر ملتے ہی فوراً فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔ وقت رہتے آگ پر قابو پا لیا گیا۔