Monday, December 23, 2024
ہومWorldپیوٹن حکومت کیجانب سے 6 برطانوی سفارت کار ملک بدر

پیوٹن حکومت کیجانب سے 6 برطانوی سفارت کار ملک بدر



(24 نیوز) یوکرین جنگ میں مغربی ممالک کی بڑھتی مداخلت کے بعد پیوٹن حکومت نے 6 برطانوی سفیروں کو ملک بدر کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی خبر کے مطابق روس نے یوکرین جنگ میں بڑھتی مداخلت کے تناظر میں برطانیہ کے 6 سفارت کاروں کے اجازت نامے واپس لے کر انہیں ملک بدر کردیا، روس کی وفاقی سیکیورٹی سروس ایجنسی (ایف ایس بی) کا کہنا ہے کہ جن سفیروں کے اجازت نامے واپس لیے گئے ان پر جاسوسی کا الزام ہے اور ان کی سرگرمیوں سے ملکی سلامتی کو خطرہ تھا۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب مغرب کی جانب سے یوکرین کو روس سے جنگ کےلیے مزید ہتھیار دینے اور انہیں روس کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دیئے جانے کی خبریں ہیں جبکہ برطانوی وزیراعظم اس حوالے سے امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات میں بات بھی کریں گے۔

دوسری جانب روسی صدر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر نیٹو نے یوکرین کو مغربی ساختہ دور مار میزائلوں کو روس کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دی تو اسے نیٹو کی روس سے جنگ سمجھا جائے گا اور پھر ہم اس حوالے سے مناسب فیصلہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سویڈن نے تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کیلئے پرکشش آفر دیدی

علاوہ ازیں ماسکو میں قائم برطانوی سفارت خانے اور برطانوی حکومت نے اب تک اپنے سفیروں کو نکالے جانے پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں