Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldپیوٹن کا قائم مقام ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ اہم شخصیات...

پیوٹن کا قائم مقام ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ اہم شخصیات کی وفات پراظہارتعزیت



(24نیوز) روسی صدر ولادیمیرپیوٹن  کی جانب سے قائم مقام ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ،ابراہیم رئیسی سمیت اہم شخصیات کی وفات پراظہارتعزیت کیا گیا ہے ۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے پہلے نائب اور قائم مقام صدر محمد مخبر کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کر کے صدر رئیسی سمیت اہم عہدیداران کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور کہا ابراہیم رئیسی نے  قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر  روس اور ایران کے درمیان دوستانہ تعلقات کی توسیع کیلئے انمول ذاتی کردار ادا کیا، جس پر محمد مخبر نے اس مشکل وقت میں ہمدردی اور حمایت کے الفاظ پر روسی صدر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر رئیسی کو لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر گزشتہ روز (19 مئی) کو ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، ایران کے اعلیٰ سفارت کار حسین امیر عبد اللہیان اور متعدد دیگر ایرانی اہلکار بھی اس میں سوار تھے جو  لقمہ اجل بن گئے۔

خیال رہے کہ پیوٹن اور صدر رئیسی کی آخری ملاقات 7 دسمبر 2023 کو روسی دارالحکومت ماسکو میں ہوئی تھی اور دونوں رہنماؤں نے گزشتہ نومبر میں آن لائن برکس سربراہی اجلاس میں حصہ لیا تھا، روس اور ایران کے صدور نے اس سال فون پر 2 دفعہ بات چیت کی اور  آخری بات 16 اپریل کو ہوئی تھی۔

مزید یہ کہ 2021 میں جب سے ابراہیم رئیسی نے ایرانی صدارت کا عہدہ سنبھالا انہوں نے پیوٹن سے مجموعی طور پر 5 بار ملاقات کی جس میں بین الاقوامی تقریبات کی ملاقات بھی شامل ہیں، علاوہ ازیں دونوں صدور نے 15 دفعہ فون کالز  پر بات چیت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر اظہار افسوس





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں