Monday, December 23, 2024
ہومWorldپیگاسس معاملہ: امریکی عدالت نے ہیکنگ کے لیے این ایس او گروپ...

پیگاسس معاملہ: امریکی عدالت نے ہیکنگ کے لیے این ایس او گروپ کو قصوروار قرار دیا، وہاٹس ایپ کی ہوئی جیت


پیگاسس معاملے میں وہاٹس ایپ کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ این ایس او گروپ ٹیکنالوجی کو ہیکنگ کے معاملے میں قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ یہ فیصلہ جمعہ کو آیا اور اسے ‘میٹا’ کے میسجنگ ایپ کے ذریعہ 2019 میں امریکہ میں دائر ہائی پروفائل مقدمے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ اسپائی ویئر متاثرین کے لیے بھی بڑی جیت ہے۔

واضح ہو کہ پیگاسس شروع سے ہی کسی فون یا الیکٹرونک ڈیوائس پر خفیہ طریقے سے نظر رکھنے اور جانکاریاں جمع کرنے کے لیے جانا جاتا ہے اور اس اسپائی ویئر کا اس دوران وہاٹس ایپ کے ذریعہ لوگوں سے جڑی جانکاری چرانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں