سینٹ لوئس(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکا میں بھارت کے کلاسیکل ڈانسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ کلاسیکل ڈانسر امرناتھ گھوش کا تعلق کولکتہ سے تھا اور وہ امریکی ریاست میزوری کے شہر سینٹ لوئس کی واشنگٹن یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم تھے۔
رپورٹس کے مطابق امرناتھ گھوش شام کو چہل قدمی کے لئے نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔ امرناتھ گھوش کے والد بچپن میں چل بسے تھے جبکہ والدہ کا انتقال 3 سال قبل ہوا تھا۔
امرناتھ گھوش کے دوستوں اور رشتے داروں نے بھارتی حکومت سے قتل کی تحقیقات اور ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔