جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے کہا، ”جرمنی اسرائیل کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘ تاہم انہوں نے اسرائیل سے تحمل سے کام لینے کو کہا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ کا صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل پہلے ہی ایرانی حملے کو ناکام بناتے ہوئے اپنی دفاعی فتح کے ساتھ طاقت کا مظاہرہ کر چکا ہے۔ (بشکریہ ڈی ڈبلو اردو)