Monday, December 23, 2024
ہومWorld  چھوہاروں کی تقسیم پر جھگڑا شادی کا پنڈال میدان جنگ بن...

  چھوہاروں کی تقسیم پر جھگڑا شادی کا پنڈال میدان جنگ بن گیا 



(ویب ڈسک) بھارت میں شادی کی تقریب ہو اور کوئی ہیڈلائنز نہ بنے کیسے ہوسکتا ہے،بھارت سے شادی کی تقریبوں میں مختلف قسم کی خبریں سامنے آجاتی ہے تاہم حال ہی میں ہونے والی ایک شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں چھوہاروں کی تقسیم پر شادی کا پنڈال جنگ کے میدان میں تبدیل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں نکاح کی ایک تقریب میں دلہن کے رشتے داروں اور باراتیوں میں جھگڑا ہوگیا،رپورٹس کے مطابق چھوہاروں کی تقسیم کے دوران کچھ لوگوں نے چھوہارے چھپانے کی کوشش کی جس پر دلہن کے رشتے داروں کی جانب سے اعتراض کیا گیا اور بعد ازاں چھوہارے چھپانے والوں  سے مار پیٹ کی جانے لگی۔

یوں چھوہاروں کی تقسیم پر شروع ہونے والے جھگڑے میں لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا جانے لگا جبکہ واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہمان ایک دوسرے پر کرسیاں بھی پھینک رہے ہیں،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مجمع کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں صرف ریڈیو چلے گا، طالبان کا ٹی وی چینلز بند کرنے کا حکم





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں