اس معاملے میں جہاں کچھ لوگ اس معصوم چہرے کی سرجری کی حمایت کر رہے ہیں وہیں کئی لوگ سوشل میڈیا پر اس کی مخالفت بھی کر رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ قدرتی چہرے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ مستقبل کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ اگر لوگ اسی طرح اپنے جسم کو بدلتے رہے تو ایک دن انسان روبوٹ بن جائیں گے۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ اگر ایسی کاسمیٹک سرجری صحیح طریقے سے نہ کی جائے تو اس سے مستقبل میں جلد کے کینسر کا خطرہ بھی پیدا ہوتا ہے۔