یعنی چین کے لوگ امیر بننا چاہتے ہیں لیکن کوئی بھی امیروں کی فہرست میں سرفہرست نہیں آنا چاہتا۔ چین میں ماحول مزید امیر بننے کے خلاف ہے۔ کیونکہ شی جن پنگ چین کے امیروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک خاص حد کے بعد وہاں کے ارب پتی اپنی دولت میں اضافے سے خوفزدہ ہوجاتے ہیں کیونکہ اس کے بعد وہ جانچ پڑتال کی زد میں آجاتے ہیں۔ اور چینی حکومت اسے کرپشن یا دیگر الزامات میں گھیرتی ہے۔