گوادر (آئی ا ین پی ) چینی حکومت نے گوادر کے مقامی نوجوانوں کو کھیلوں کے سامان کا عطیہ کیا ہے ، گوادر پورٹ کے آپریٹر چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگز کمپنی (سی او پی ایچ سی) کی مدد سے تقریبا 200 شرٹس اور پتلون تقسیم کی گئیں۔ گوادر پرو کے مطابق ساحل سمندر اور کھیل کے میدانوں میں کھیلنے والے نوجوان لڑکوں نے فراخدلانہ امداد پر چینی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اب تک، ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن (ڈی ایف اے) کے تحت 22 فٹ بال ٹیمیں رجسٹرڈ ہیں۔ جبکہ 18 کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوادر میں شامل ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کو کٹس فراہم کرنے کی ضرورت اس وقت محسوس کی گئی جب انہیں بے ترتیب کپڑوں میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر میں مقامی کھلاڑیوں کو بنیادی سپورٹس ویئر کی سہولت فراہم کرنا اپنی نوعیت کا پہلا دوستانہ اقدام ہے۔ مقامی فٹ بال کھلاڑی زاہد بلوچ نے گوادر پرو کو بتایا کہ “اس اقدام نے چین اور پاکستان کے درمیان عوام کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور گوادر میں مقامی کھلاڑیوں کو فروغ دینے کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔
گوادر پرو کے مطابق سی او پی ایچ سی کے عہدیدار نے کہا کہ اس طرح کی مہربانی سے لوگوں کے درمیان رابطے میں اضافہ ہوگا اور گوادر کے مقامی لوگوں کے ساتھ سماجی رابطے میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں اس سے گوادر کی اسپورٹس کمیونٹی اور چین کے درمیان لچکدار تعلقات کی مضبوط بنیاد بھی قائم ہوگی، کھیلوں میں مسلسل تعاون سے دونوں ممالک کے درمیان گہری ہم آہنگی اور قربت پیدا ہوگی۔ چین نے 14 ستمبر 2022 کو میرین ڈرائیو کے ساتھ فٹسال فٹ بال گرانڈ میں اپنی نوعیت کے پہلے “پاک چین دوستانہ فٹ بال میچ” کی سرپرستی بھی کی۔
گوادر پرو کے مطابق ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیدار نے کہا کہ مقامی کھلاڑیوں کے لئے موجودہ چینی عطیہ اور دوستانہ فٹ بال میچ گوادر کے مقامی لوگوں کے ساتھ گرم جوشی اور تعلقات کو فروغ دینے کی چین کی مخلصانہ کوششوں کی ایک ٹھوس کامیابی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ گوادر کے نوجوان قدرتی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور انہیں صرف اپنی پیٹھ تھپتھپانے کی ضرورت ہے۔ خوش قسمتی سے چین انہیں زیادہ سے زیادہ مالی اور دیگر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے ہمارے ساتھ ہے تاکہ گوادر کے فٹ بالرز قومی، علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔