Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldچین کی اسرائیل۔ایران کشیدگی میں احتیاط کی اپیل، جنگ بندی کا مطالبہ

چین کی اسرائیل۔ایران کشیدگی میں احتیاط کی اپیل، جنگ بندی کا مطالبہ



  • اسرائیل اور ایران کشیدگی میں احتیاط برتیں اور مستقل جنگ بندی کریں : چینی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو۔
  • اسرائیل لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (UNIFIL) کے اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ۔
  • ایران سے حماس اور حزب اللہ سمیت اپنی پراکسیوں کے ذریعے ایک براہ راست خطرہ لاحق ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پیر کو اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ملوث تمام فریقوں سے کہا کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور صورتحال کو مزید خراب کرنے سے گریز کریں۔

وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کے ساتھ فون پر بات چیت میں وانگ نے اسرائیل پر بھی زور دیا کہ وہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (UNIFIL) کے اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

انہوں نے غزہ جنگ پر بیجنگ کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے فوری، مکمل اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

کاٹز نے کہا کہ کال کے دوران انہوں نے “واضح کیا کہ ایران مشرق وسطی میں استحکام کو نقصان پہنچانے کا بنیادی ذریعہ ہے” اور انہوں نے کہا کہ ایران سے حماس اور حزب اللہ سمیت اپنی پراکسیوں کے ذریعے ایک براہ راست خطرہ لاحق ہے۔

کاٹز نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون اور اس حقیقت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین کے لگ بھگ 20 ہزار کارکن جنگ کے دوران اسرائیل میں کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ انہیں توقع تھی کہ چین “جنگ کے سلسلے میں ایک متوازن اور منصفانہ موقف کا اظہار کرے گا۔”

اس رپورٹ کا مواد رائٹرز سے لیا گیا ہے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں