نیشنل فائر اینڈ ریسکیو ایڈمنسٹریشن کے ترجمان لی وان فینگ کے مطابق رواں سال 20 مئی تک جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں آگ لگنے کے 947 واقعات ہو چکے ہیں۔ اگر پچھلے سال کے اسی عرصے سے موازنہ کیا جائے تو آتشزدگی کے واقعات میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ لی نے کہا کہ ہوٹلوں اور ریستورانوں جیسے عوامی مقامات پر آگ لگنے کے واقعات میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کی سب سے عام وجہ بجلی یا گیس کی لائنوں میں خرابی اور غفلت ہے۔