Monday, January 6, 2025
ہومWorldچین کے فوڈ مارکیٹ میں شدید آگ زنی، 8 افراد کی جھلس...

چین کے فوڈ مارکیٹ میں شدید آگ زنی، 8 افراد کی جھلس کر موت، دیگر 15 کی حالت سنگین


آگ لگنے کی وجہ گیس کی بوتلوں سے لے کر گوشت بھننے کے لیے استعمال کیے جانے والے چارکول اور چھوڑی گئی سگریٹ بھی ہو سکتی ہے، حالانکہ زیر زمین گیس لائنوں جیسے پرانے ڈھانچے بھی آگ کا سبب ہو سکتے ہیں۔

چین کے فوڈ مارکیٹ میں لگی آگ کا منظر، ویڈیو گریب

user

چین واقع ایک فوڈ مارکیٹ میں خوفناک آگ لگنے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ یہ فوڈ مارکیٹ چین کے شمالی شہر جھانگ جیاکو میں ہے جہاں آگ لگنے کے سبب جھلس کر 8 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس آگ زنی میں 15 افراد کے سنگین طور پر زخمی ہونے کی بھی اطلاع سامنے آ رہی ہے، جنھیں بغرض علاج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

شنہوا نیوز ایجنسی نے ایک سرکاری افسر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جھانگ جیاکو شہر کے لگوانگ مارکیٹ میں آگ ہفتہ کی دوپہر لگی۔ اس آگ کو بجھانے کی فوری کارروائی کی گئی لیکن کئی جانیں تب تک چلی گئیں۔ آگ پر پوری طرح سے قابو پا لیا گیا ہے، حالانکہ اس دوران کافی مالی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

آگ کیوں لگی، اس سلسلے میں فی الحال کچھ بھی مصدقہ طور پر سامنے نہیں آیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔ آگ کی وجہ گیس کی بوتلوں سے لے کر گوشت بھننے کے لیے استعمال کیے جانے والے چارکول اور چھوڑی گئی سگریٹ بھی ہو سکتی ہیں۔ حالانکہ زیر زمین گیس لائنوں جیسے پرانے بنیادی ڈھانچے کو بھی آگ اور دھماکوں کے لیے ذمہ دار بتایا گیا ہے۔

جھانگ جیاکو شہر میں ہوئے اس حادثے کے بعد بازار میں ہر طرف تباہی کا نظارہ ہے۔ اس واقعہ کی وجہ سے وہاں ایک افرا تفری کا ماحول بھی پیدا ہو گیا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور راحت و بچاؤ کا عمل تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں