Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldڈونلڈٹرمپ نے خود پر قاتلانہ حملے کے بعد اپنے حامیوں کو مکا...

ڈونلڈٹرمپ نے خود پر قاتلانہ حملے کے بعد اپنے حامیوں کو مکا کیوں دکھا یا؟



واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پر گزشتہ دنوں قاتلانہ حملہ ہوا۔ زخمی حالت میں جب سکیورٹی عملہ انہیں سٹیج سے لیجانے کی کوشش کر رہا تھا، انہوں نے اپنے حامیوں کی طرف مکا لہرایا اور بلند آواز میں ’فائٹ، فائٹ، فائٹ‘ کہا۔ ان کی مکا دکھانے کی تصویر تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی۔حملے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں ڈونلڈٹرمپ نے اپنے اس عمل کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا ہے اور بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے حامیوں کی طرف مکا کیوں دکھایا۔
میل آن لائن کے مطابق سابق صدر کہتے ہیں کہ ”میں چاہتا تھا کہ میرے حامیوں کو معلوم ہو جائے کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور امریکہ آگے بڑھتا رہے گا، ہم آگے بڑھتے رہیں گے، ہم مضبوط ہیں۔“ان کا کہنا تھا کہ ”ان لمحات میں لوگوں کی طرف سے ایک توانائی مجھے مل رہی تھی۔ ان میں سے کوئی گھبرایا نہیں، سب لوگ اپنی جگہ پر کھڑے رہے۔کسی بھی جگہ پر ایک گولی چلتی ہے اور بھگدڑ مچ جاتی ہے۔ وہاں ایسا کچھ نہیں ہوا، بہت بہادر لوگ تھے وہاں۔“
سابق صدر کہتے ہیں کہ” اس وقت میرے کیا احساسات تھے، انہیں الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے تاہم میں اتنا جانتا ہوں کہ دنیا دیکھ رہی تھی، میں اتنا جانتا ہوں کہ تاریخ اس کا فیصلہ کرے گی اور میں اتنا جانتا ہوں کہ میں انہیں اتنا بتانا چاہتا تھا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔میں نے اس وقت پکار کر کہا کہ میں چل کر جاﺅں گا، میں چل کر جاﺅں گا۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ مجھے اٹھا کر باہر لیجایا جائے۔ میں نے کئی لوگوں کو دیکھا ہے کہ ایسی صورتحال سے انہیں اٹھا کر نکالا جاتا ہے، تاہم مجھے یہ اچھا نہیں لگا۔ مجھے چلنے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ “





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں