Sunday, December 29, 2024
ہومWorldڈے لائٹ سیونگامریکہ میں آج گھڑیاں1 گھنٹہ آگے کر دی جائیں گی

ڈے لائٹ سیونگامریکہ میں آج گھڑیاں1 گھنٹہ آگے کر دی جائیں گی



نیویارک (طاہرمحمود چوہدری سے)امریکہ میں 10 مارچ کو رات 2 بجے دن کی روشنی حاصل کرنے  کی خاطر وقت1 گھنٹہ آگے کر دیا جائے گا۔ “ڈے لائٹ سیونگ” کی خاطر گھڑیاں آگے یا  پیچھے کرنے کا ایسا عمل سال میں 2 بار مارچ اور نومبر کے مہینوں میں کیا جاتا ہے۔ 

10 مارچ، ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 2 بجتے ہی الیکٹرانک گھڑیاں خود بخود 3 بجے کا وقت ظاہر کریں گی جبکہ مینوئیل گھڑیوں کا ٹائم عموماً خود ہی سیٹ کرنا ہوتا ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2 امریکی ریاستوں ہوائی اور ایری زونا سمیت نارویجو نیشن کے بعض حصوں میں ایسا عمل نہیں کیا جاتا۔”ٹائم ایکٹ آف 1966″امریکی ریاستوں کو اپنے مخصوص حالات اور محل وقوع کے مطابق وقت آگے یا پیچھے نہ کرنے کی آزادی دیتا ہے۔ 

ان ریاستوں کے علاوہ امریکی علاقے گوئم، سمویا ،دی نادرن میریینا آئلنیڈ، پورٹریکو اور وریجن آئیلنڈ میں بھی کسی تبدیلی کے بغیر سال بھر سٹینڈرڈ ٹائم ایک سا رہتا ہے۔

شمالی امریکہ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں بہت سے ممالک دن کی روشنی بچانے کی خاطر سال میں 1  یا 2  بار اپنی گھڑیاں1 گھنٹہ آگے یا پیچھےکرتے ہیں۔ یورپ میں عموماً 29 اکتوبر کو دن کی روشنی بچانے کی خاطر ایسا عمل کیا جاتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں