Sunday, January 5, 2025
ہومWorldکاروباری شخص سے 137 کروڑ روپے کا کالا دھن برآمد 50 کلو...

کاروباری شخص سے 137 کروڑ روپے کا کالا دھن برآمد 50 کلو سونا شامل



جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان کے ایک کاروباری شخص کی 137 کروڑ روپے کی ناجائز دولت انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے ضبط کرلی۔ 

این ڈی ٹی وی کے مطابق ادے پور سے تعلق رکھنے والے ٹرانسپورٹ بزنس مین تکم سنگھ راؤ کے کے خلاف چار روزہ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران راجستھان اور ممبئی میں 23 مقامات پر چھاپے مارے گئے اور چھپائی گئی رقم برآمد کی گئی۔ کارروائی کا آغاز 28 نومبر سے ہوا اور یہ یکم دسمبر تک جاری رہی ۔

کارروائی کے دوران چار کروڑ روپے کیش اور 50 کلوگرام سونا برآمد ہوا جس میں سے 45 کلوگرام ان ڈکلیئرڈ تھا۔ حکام کے مطابق ان ڈکلیئرڈ اثاثوں کی مالیت 137 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ انکم ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ یہ ریاست راجستھان میں اب تک کی سب سے بڑی سونے کی ریکوری ہے۔ تکم سنگھ نے اپنی غیر قانونی دولت لگژری کاروں، رئیل اسٹیٹ اور ہوٹل انڈسٹری میں انویسٹ کر رکھی تھی ۔ حکام کے مطابق ڈاکومنٹس کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد کالے دھن کی مالیت 137 کروڑ روپے سے بڑھ سکتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں