Monday, January 6, 2025
ہومWorldکتالونیہ نے پانی کی کم دستیابی کے باعث ایمرجنسی پلان کا نفاذ...

کتالونیہ نے پانی کی کم دستیابی کے باعث ایمرجنسی پلان کا نفاذ کر دیا



کتالونیہ نے پانی کی کم دستیابی کے باعث ایمرجنسی پلان کا نفاذ کر دیا

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل)سپین کے سیاحتی صوبےکتالونیہ نے پانی کی کم دستیابی کے باعث ایمرجنسی پلان کا نفاذ کر دیا،پہلے مرحلے میں عائد پابندیوں میں جم میں شاور لینا، کار کو دھونا، باغ میں پھولوں کو پانی دینے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

مارچ 2023 سے خشک سالی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہو رہا تھا اور حکومت مناسب اقدامات کے ذریعے اس کے منفی اثرات کو کم کرنے کی کوشش کر رہی تھی. حالیہ خشک سالی کو صدی کی بدترین خشک سالی قرار دیا گیا ہے۔ 
کتلونیا کے اندرونی علاقوں میں پانی کے ذخیروں میں گنجائش کے مطابق، پانی کے %16 تک گر جانے پر یہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں ، ماہرین خشک سالی کی وجہ، گذشتہ 3 برسوں میں کم بارشوں، درجہ حرارت میں اضافے اور اس مد میں سرمایہ کاری میں کمی کو قرار دے رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں