Saturday, January 4, 2025
ہومWorldکتے کو کھلا کھلا کر موٹا کرنے والی خاتون کو جیل کی...

کتے کو کھلا کھلا کر موٹا کرنے والی خاتون کو جیل کی سزا



ولنگٹن (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ میں موٹاپے کا شکار کتے کی خاتون مالکن کو جیل بھیج دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی ایک خاتون کے پاس موجود کتے کا وزن 53 کلوگرام تھا، کتے کے مرنے کے بعد خاتون کو 2 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نوگی نامی کتا جگر کی بیماری کی وجہ سے مرا، جانوروں کی دیکھ بھال کے مراکز میں رہتے ہوئے اس نے 2 مہینوں میں 8.8 کلوگرام وزن کم کرلیا تھا جبکہ اس کے پوسٹ مارٹم میں مزید مسائل کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوگی نامی کتا پولیس کو 2021ء میں آکلینڈ میں خاتون کے گھر سے ملا تھا جو کہ وزن کی وجہ سے سُست اور کاہل تھا، پولیس کو گھر سے دیگر کتے بھی ملے تھے جنہیں تحویل میں لے لیا گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالت میں کتے کی مالکن پر جانور کی دیکھ بھال نہ کرنے اور اس کی ضروریات پوری نہ کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر اسے 2 ماہ قید اور مقامی کرنسی میں 720 ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ خاتون کو ایک سال تک کتے رکھنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔حکام کا کہنا تھا کہ ہم تقریباً روزانہ ایسے جانور تو دیکھتے ہیں جن کا کھانے کی کمی کی وجہ سے وزن کم ہوتا ہے لیکن اس کتے کو بہت زیادہ خوراک دی گئی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں