Friday, December 27, 2024
ہومWorldکرسمس پر روسی حملوں کی امریکہ نے کی شدید مذمت، عالمی برادری...

کرسمس پر روسی حملوں کی امریکہ نے کی شدید مذمت، عالمی برادری سے یوکرین کا ساتھ دینے کی اپیل


امریکی صدر بائیڈن نے عالمی برادری سے یوکرین کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کرتے ہوئے یوکرین کو کیے جانے والے اسلحوں کی سپلائی بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا “میں واضح کر دوں کہ یوکرینی عوام امن اور تحفظ میں رہنے کے حق دار ہیں۔ امریکہ اور عالمی برادری کو یوکرین کے ساتھ کھڑا رہنا چاہیے۔ جب تک کہ وہ روس کی جارحیت پر فتح حاصل نہیں کر لیتا”۔

بائیڈن نے اپنے بیان میں یوکرین کو امریکی دفاعی سپلائی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کیسے امریکہ روس کے خلاف یوکرین کو مضبوط کرنا جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ حال کے مہینوں میں امریکہ نے یوکرین کو سینکڑوں ایئر ڈیفنس میزائلیں دی ہیں۔ ساتھ ہی محکمہ دفاع کو یوکرین کو اسلحوں کی سپلائی جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ صدر نے کہا کہ امریکہ روسی فوجیوں کے خلاف اپنے دفاع میں یوکرین کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے ضروری کوشش کرنا جاری رکھے گا۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں