Saturday, January 4, 2025
ہومWorldکرکٹ کا بخار امریکا پہنچ گیا گوگل نے بھی ڈوڈل بنا ڈالا

کرکٹ کا بخار امریکا پہنچ گیا گوگل نے بھی ڈوڈل بنا ڈالا



(ویب ڈیسک)کرکٹ کا بخار اب امریکیوں پر بھی طاری ہوگیا ، آج سے وہاں ٹی 20 ورلڈ کپ کے مقابلے شروع ہو رہے ہیں، اس موقع پر گوگل نے بھی کرکٹ کے حوالے سے اپنا ڈوڈل بنایا ہے۔

امریکا اور یورپ میں ایسے کھیل پسند نہیں کیے جاتے جن کے میچوں کا دورانیہ بہت زیادہ ہو۔ وہاں بالعموم ایک ڈیڑھ گھنٹے میں ختم ہو جانے والے مقابلے پسند کیے جاتے ہیں۔ افریقا میں بھی کرکٹ جیسے کھیل مقبول نہیں جن میں میچ کا دورانیہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

امریکا اور یورپ میں ٹیسٹ میچ بالکل پسند نہیں کیے جاتے اور ایک روزہ میچ بھی اب تک غیر معمولی مقبولیت حاصل نہیں کرسکے۔ ٹی 20 میچ کی بساط چونکہ ساڑھے تین چار گھنٹے میں لپٹ جاتی ہے،ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت 9 جون کو آمنے سامنے ہوں گے۔ نیو یارک میں ہونے والے اس مقابلے کے ٹکٹ بلیک میں فروخت ہو رہے ہیں۔ وی آئی پی اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت لاکھوں میں ہے۔

 نیو یارک سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ نے بھی اس میچ کو غیر معمولی اہمیت دی ہے۔ غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں، امریکی حکومت کو بھی اندازہ ہے کہ جنوبی ایشیا، خلیجی ممالک، امریکا اور یورپ میں کم و بیش 2 ارب افراد اس میچ کے منتظر ہیں۔

امریکا میں مقیم پاکستانیوں اور بھارتی باشندوں میں بھی اس حوالے سے غیر معمولی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

 میچ کے دوران اور بعد میں ناخوش گوار واقعات سے نپٹنے پر بھی توجہ دی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں