Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldکسانوں کا احتجاجمتعدد ہندوستانی اضلاع میں موبائل و انٹرنیٹ بند

کسانوں کا احتجاجمتعدد ہندوستانی اضلاع میں موبائل و انٹرنیٹ بند



(ویب ڈیسک)مودی سرکار نے کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے بھارت کے متعدد اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کردی۔

رپورٹ کے مطابق ہریانہ حکومت نے کسانوں کے دہلی چلو مارچ کے پیش نظر سات اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروس پر پابندی کو بڑھا دیا ہے اور ضلع امبالہ، کروک شیترا، کیتھل، جند، حصار، فتح آباد اور سرسا میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے،ایڈیشنل چیف سکریٹری ہریانہ  کے مطابق ریاست میں امن و امان کی صورتحال بہت کشیدہ ہے جس کی وجہ سے سروس پر پابندی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی عمران ریاض  پھر گرفتار،آخر وجہ کیا بنی؟

دوسری جانب کسان لیڈر کہتے ہیں مودی سرکار نے احتجاج کے خوف سے یہ قدم اٹھایا ہے،بھارتی حکومت نے اس سے قبل بھی موبائل انٹرنیٹ کی معطلی میں 13 سے 19 فروری تک توسیع کی تھی۔

 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں