نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی انتہاپسند مودی حکومت نے کسانوں کے احتجاج سے خوفزدہ ہو کر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بھارتی کسانوں نے حکومت کے خلاف احتجاج جاری رکھتے ہوئے دہلی چلو مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، ہریانہ حکومت نے سات اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے۔
بتایا گیا ہےکہ ضلع کیتھل، کروک شیترا، امبالہ، جند، حصار، فتح آباد اور سرسا میں انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی، ہریانہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ریاست میں امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے جس کے سبب انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے گی۔
کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے احتجاج کے ڈر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کی ہے۔