Thursday, December 26, 2024
ہومWorldکنواری لڑکیوں کیلئے جاپانی حکومت نے انوکھی پیشکش کردی

کنواری لڑکیوں کیلئے جاپانی حکومت نے انوکھی پیشکش کردی



ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان سے تعلق رکھنے والی غیر شادی شدہ لڑکیوں کو وہاں کی حکومت کی جانب سے انوکھی پیشکش متعارف کرا دی گئی۔

جاپانی میڈیا کے مطابق کنواری خواتین کے لیے ایک نئی منصوبہ بندی کا آغاز کیا گیا ہے جس کے مطابق حکومت خواتین کی ٹوکیو شہر سے دیہی علاقوں میں شادی کی ترغیب دے گی جس کا مقصد دیہی علاقوں میں خواتین کی گھٹتی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔آج نیوز کے مطابق  اس اقدام سے جاپان کی حکومت کو امید ہے اس سے نوجوان لڑکیوں کے تعلیم یا ملازمت کے لیے ٹوکیو میں رہائش کا رجحان کم ہوگا جس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں کنوارے مردوں کو شادی کے لیے دلہنیں مل سکیں گی۔

اس پیشکش کو قبول کرنے والی لڑکیوں کے گاؤں جانے کے لیے سفری اخراجات کا بیڑا حکومت خود اٹھائے گی۔ ساتھ ہی ٹوکیو سے دیہی علاقوں میں منتقل ہونے والی خواتین کو 7 ہزار امریکی ڈالر تک فراہم کرے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں