ہیلسنکی (ڈیلی پاکستان آن لائن )فن لینڈ کی کمپنی فن ایئر نے ہیلسنکی ہوائی اڈے پر روانگی کے گیٹ پر مسافروں کا وزن کرنے کے لئے ایک تجربہ کرنا شروع کیا ہے جس کا مقصد ٹیک آف سے پہلے ہوائی جہاز کے وزن کے تخمینے کو بہتر بنانا ہے،العربیہ اردو کے مطابق کورین ایئر کی جانب سے چند ماہ قبل سفر سے پہلے مسافروں کا وزن کرنے کے منصوبے کے اعلان کے بعد ایسا لگتا ہے کہ یورپ کی ایئر لائنز جلد ہی اس کی پیروی کریں گی،ٹائم آو¿ٹ میگزین کی رپورٹ کے مطابق مسافروں کے وزن کا عمل، جسے فنش ایئر لائنز نے نافذ کرنا شروع کر دیا ہے، کوئی شرمناک عمل نہیں ہے جیسا کہ تاثر ہے کیونکہ یہ مسافروں کے ڈیٹا کی رازداری کو مدنظر رکھے گا اور کسی بھی مسافر کا نام اس کے بھیجے گئے ڈیٹا کے ساتھ منسلک نہیں کیا جائے گا۔