Saturday, December 28, 2024
ہومWorldکیا شہزادہ ہیری اور میگھن دیوالیہ ہونے والے ہیں؟ حیران کن خبر...

کیا شہزادہ ہیری اور میگھن دیوالیہ ہونے والے ہیں؟ حیران کن خبر آگئی



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیا شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل 2025 میں دیوالیہ ہو سکتے ہیں؟  ان کی اس وقت کوئی خاطر خواہ آمدنی نہیں ہے۔انہوں  نے 2020 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کے بعد سٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کے ساتھ 80 ملین پاؤنڈز کا معاہدہ کیا تھا لیکن حالیہ اطلاعات کے مطابق ان کے مالی معاملات  کے حوالے سے تشویش پیدا ہو رہی ہے۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے مالی معاملات پر یہ خبریں ان کے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دے رہی ہیں۔
 نیوز 18 کے مطابق   نیٹ فلکس کے ساتھ ان کا معاہدہ اپنی مدت کے اختتام کے قریب ہے۔ اب تک اس معاہدے کے تحت جو چار پروجیکٹس ریلیز ہوئے ہیں ان میں “پولو”، “ہارٹ آف انویکٹس”، “لائیو ٹو لیڈ” اور “ہیری اینڈ میگھن ڈاکیومینٹری سیریز” شامل ہیں۔ میگھن مارکل کا ککنگ شو بھی 2025 میں متوقع ہے۔

  شاہی تجزیہ کار رچرڈ فٹزویلیمز نے خبردار کیا ہے کہ نیٹ فلکس کے ساتھ معاہدے کی تجدید ان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے جی بی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا “ان کا کام کو الگ الگ کرنے کا طریقہ کامیاب ثابت ہوا ہے، لیکن اصل ضرورت یہ ہے کہ میگھن کا ککنگ شو نیٹ فلکس پر ہٹ ہو۔ نیٹ فلکس کے ساتھ معاہدے کی تجدید اگلے سال کے لیے نہایت ضروری ہے، اور آنے والے چند ماہ ان کے مالی معاملات کے لیے فیصلہ کن ہوں گے۔”

انہوں نے مزید کہا ” شاہی جوڑے  نے کچھ عرصہ پہلے سپاٹیفائی کا معاہدہ کھو دیا تھا، اور ایسا کچھ خاص نظر نہیں آ رہا جو ان کی مالی حالت کو بہتر کرے۔ جب امریکن رویرا آرچرڈ اور میگھن کا ککنگ شو ریلیز ہوگا، تو یہ ان کے لیے بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔”





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں